مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی

میگا ملین لاٹری جیتنے کا امکان 30 کروڑ افراد میں سے ایک ہی کو ہوتا ہے جس کا گزشتہ ہفتے اعلان ہوا ہے


ویب ڈیسک January 26, 2021
تصویر میں اپنا نام نہ بتانے والی خاتون ایک ارب ڈالر ٹکٹ کے ساتھ اسموکر فرینڈلی اسٹور میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے ٹکٹ خریدا تھا۔ تصویر اے پی

امریکا کی مشہور میگا ملینز لاٹری کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام مشی گن کی ایک خوش نصیب خاتون نے جیت لیا جس نے ایک ارب ڈالر کا انعام اپنے نام کیا یہ 160 ارب پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

جیت کا اعلان ہفتے کو کیا گیا تاہم اس میں فاتح خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اگرچہ یہ ایک ارب ڈالر کی لاٹری ہے لیکن ٹیکس میں کٹوتی کے بعد 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم اسے ملے گی۔ یہ خوش بخت ٹکٹ ڈیٹرائٹ کی نواح سے خریدا گیا تھا۔ جس کا نمبر 4-26-42-50-60 تھا جبکہ میگا بال نمبر 24 تھا۔

تاہم جلد یا بدیر اتنا بڑا انعام جیتنے والی کو آگے بڑھ کر خود کو ظاہر کرنا ہوگا کیونکہ لاٹری کے قوانین یہی کہتے ہیں تاہم جیتنے والا چاہے تو اس رقم کے برابر کی اقساط اگلے 29 برس تک وصول کر سکتا ہے دوسری صورت میں اگر وہ یک مشت یہ رقم لیتا ہے تو اسے 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم مل سکے گی۔

میگا ملینز جیک پوٹ لاٹری میں عوام کی دلچسپی کم ہوتی جارہی تھی اور اسی وجہ سے ایک ارب ڈالر تک رقم بڑھائی گئی ہے۔ اس سے قبل 2018ء میں شمالی کیرولائنا کے ایک خوش نصیب نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاٹری جیتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں