مقبوضہ کشمیر جعلی مقابلے شہید نوجوانوں کے لواحقین میتوں کے منتظر

دہائی عالمی میڈیا میں بھی پہنچ گئی ، بے ضمیر بھارتی ریاست ٹس سے مس نہ ہوئی


خالد محمود January 25, 2021
ساری عمر اپنے بچوں کی میتوں کا انتظار کریں گے،والدین کی عرب ٹی وی سے گفتگو

KARACHI ': مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے بے گناہ نوجوانوں کے والدین کی دہائی عالمی میڈیا میں بھی پہنچ گئی مگر بے ضمیر بھارتی ریاست اب تک ٹس سے مس نہ ہوئی۔

گذ شتہ سال 30 دسمبر کو جعلی مقابلوں میں شہید کیے گئے کشمیری نوجوانوں کے لواحقین اب تک اپنے پیاروں کی میتوں کے منتظر ہیں،3 نوجوان اطہر مشتاق وانی، زبیر احمد لون اور اعجاز مقبول طالب علم تھے جنھیں سری نگر کے مضافات میں بھارتی فوج نے ماورائے عدالت بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

بھارتی قابض فوج نے مقتولین کی نعشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے اس لیے انکار کر دیا تھا کہ شہدا کے جنازوں کے ساتھ عوامی مظاہروں کا ڈر ہے۔ مقتولین کے والدین نے عرب نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ ساری عمر اپنے بچوں کی میتوں کا انتظار کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں