کھوکھرپیلس کا کچھ حصہ مسمار سوا ارب کی 38 کنال زمین واگزار

پولیس اور بھاری مشینری استعمال،کھوکھر برادران نے جعلسازی سے قبضہ کیاتھا


لاہور: کھوکھر پیلس کے سامنے سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلیے عمارت گرائی جا رہی ہے

ایل ڈی اے کا کھوکھر پیلس سرکاری زمین واگزار کرنے کیخلاف آپریشن، پولیس اور بھاری مشینری کیساتھ آپریشن سے قبل پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، کھوکھر پیلس کا عقبی دروازہ اور دیوار مسمار کردی گئیں۔

کھوکھربرادران کیخلاف 38 کنال سرکاری زمین کی واگزاری کا بڑا آپریشن، ضلعی انتظامیہ لاہور نے 38 کنال سرکار کی زمین کھوکھر برادران سے واگزار کروا لی، زمین کی مالیت سوا ارب روپے ہے ،ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق کلکٹر اشتمال کے فیصلہ کی روشنی میں آپریشن کر کے زمین کو واگزار کروایا گیاجو کھوکھر برادران نے جعلسازی سے زمین پر قبضہ کیا تھا،کھوکھر برادران کو زمین چھوڑنے کے نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن زمین کو خالی نہ کرنے اور عملدرآمد نہ کرنے پر گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

38 کنال جگہ پر تعمیر گھر، اسٹرکچرز اورایوبیہ مارکیٹ کی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا،اے ڈی سی آر لاہور اور ایس ایس آپریشنز نے آپریشن کی نگرانی کی، کھوکھر بردارن کے وکلااورلیگی کارکن بھی آپریشن کو نہ روک سکے ،اس سے قبل ہونیوالا آپریشن کھوکھر برادران کارکنوں وکلا نے ناکام بنادیا تھا۔دوسری جانب رہنما مسلم لیگ سیف الملوک کھوکھر نے الزام عائد کیا ہے کہ کھوکھر برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے تمام زمین ہماری ملکیت ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق لاہور میں ایل ڈی اے نے کھوکھر پیلس سے متصل تین گھروں کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کا آپریشن کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |