بلال عباس ایشیا کے ٹاپ اسٹارزکی فہرست میں شامل

یہ مداحوں کی جانب سے محبت کا نتیجہ ہے اورآنے والے وقت میں بھی بہترین اداکاری کرتا رہوں گا، اداکار

سالہ بلال عباس پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکارہیں، میگزین: فوٹو: فائل

پاکستانی اداکاربلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارزکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اپنی اداکاری اورخوش شکل ہونے کے باعث پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے اداکاربلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ یہ اعزازاداکارکوبرطانیہ کے میگزین 'ایسٹرن آئی' کی جانب سے دیا گیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایشیا کے 30 سال سے کم عمروالے ٹاپ اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔


اداکارکو سب سے زیادہ پزیرائی ڈرامہ 'پیار کے صدقے' میں منفرد اداکاری کے باعث ملی جب کہ ویب سیریز'ایک جھوٹی لو اسٹوری' کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

میگزین کی جانب سے اداکارکی تعریف میں کہا گیا ہے کہ 27 سالہ بلال عباس پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکارہیں، جومستقبل میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں جگہ بنائیں گے۔

اس متعلق اداکارنے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑاعزازہے، میں اس فہرست میں جگہ بنانے پرخوش ہوں، یہ مداحوں کی جانب سے محبت کا نتیجہ ہے۔ آنے والے وقت میں بھی بہترین اداکاری کرتا رہوں گا۔
Load Next Story