زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیںفواد چوہدری

ہر 3 ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے کہ اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک January 25, 2021
زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے اور آصف زرداری بہت پیچھے رہ گئے ہیں، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہر 3 ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے کہ اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں، پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے اور آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں، گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، اس لئے آپ بزنس پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے،اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں