عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم ایک بار پھر تنقید کی زد میں

عامر خان نے 2013 میں فریال مخدوم سے شادی کی تھی جن سے ان کے 3 بچے ہیں


ویب ڈیسک January 25, 2021
عامر خان نے 2013 میں فریال مخدوم سے شادی کی تھی جن سے ان کے 3 بچے ہیں

عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو صارفین نے نئی تصاویر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 2013 میں فریال مخدوم سے شادی کی جن سے ان کے 3 بچے (2 بیٹیاں اور بیٹا) ہے تاہم شادی کے 3 سال بعد فریال نے سسرالیوں پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے عامر خان اور ان کے گھر والوں پر متعدد الزام عائد کیے تھے جس سے میاں بیوی کے درمیان اختلافات عروج پر پہنچ گئے تھے اور طلاق کی نوبت آگئی تھی تاہم چند ماہ ناراضگی کے بعد خود فریال نے عامر سے معافی مانگ کر معاملہ ختم کردیا تھا۔



فریال مخدوم اپنے میک اپ اور لباس کی وجہ سے کئی بار سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں اور اب ایک بار پھر صارفین نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی ایک تصویر پر بھرپور تنقید کی۔ کچھ صارفین نے تو ان شادی کے وقت کی تصاویر شیئر کرکے ابھی کی تصاویر سے موازنہ بھی کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فریال مخدوم نے شادی بچانے کیلیے عامر خان سے معافی مانگ لی



فریال مخدوم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔



سمیا خان نے لکھا ''یہ تو مزید خوفناک ہوتی جارہی ہے''۔ عریشہ نے فریال مخدوم کی سرجری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ''توبہ اتنا بڑا ہونٹ''۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ میں نے آپ اپنی شادی کے وقت بہت اچھی لگ رہی تھیں لیکن پتا نہیں اب آپ کے چہرے کو کیا ہوگیا ہے۔ حنا کا کہنا تھا کہ یہ کتنی مصنوعی لگ رہی ہے، مجھے یقین ہے فریال اس خوفناک میک آپ کے بغیر اچھی ہوں گی۔



سجاد نے لکھا '' آپ کی پرانی تصاویر ان بڑے اور جھوٹے ہونٹوں کے بغیر بہت اچھی ہیں''۔ مدثر نے لکھا ''استغفراللہ'' یہ تو چڑیل لگ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔