پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل  

عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلیے صرف مرکزی شاہراہ کو میچ ٹائمنگ کے دوران بند کیا جائے گا


ویب ڈیسک January 25, 2021
عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلیے صرف مرکزی شاہراہ کو میچ ٹائمنگ کے دوران بند کیا جائے گا

پاکستان اورجنوبی افریقا کے مابین کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے مطابق کراچی پولیس نے جنوبی افریقی کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اورنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 26 جنوری 2021 سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ،روٹ،پریکٹس گراؤنڈز،ہوٹلز اور دیگر مقاما ت پرکراچی پولیس کے 5000 اہلکار بشمول ایس ایس یوکے 1050کمانڈوز اور سیکیورٹی ڈویژن کے1500اہلکارٹریفک پولیس، ریپڈرسپانس فورس،اسپیشل برانچ اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان صورتحال کی نگرانی کرنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پر موجود ہو گی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصوداحمد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کو بہتربنانے کے لیے اسٹیڈیم اورروٹس کے ملحقہ علاقوں میں ماہر نشانہ باز کوتعینات کیا گیا ہے جب کہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ اعلیٰ تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوزپر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم اسٹیڈیم کے اندراورباہر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات کی جائے گی عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے لیے فقط مرکزی شاہراہ کو میچ ٹائمنگ کے دوران بند کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |