دانش کنیریا نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی کوشش شروع کردی

کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ اور مجھے نظرانداز کیا جارہا ہے، دانش کنیریا


January 25, 2021
کرکٹ ہی میرا سب کچھ، کوئی دوسرا روزگار نہیں، دانش کنیریا۔ فوٹو:فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے ڈومسیٹک، لیگز اور قومی کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر واپس آنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ میں فوری سماعت کے لئے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے سے متعلق دانش کنیریا کی درخواست پر سماعت ہوئی، دانش کنیریا کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ پی سی بی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہم پی سی بی کی مدد چاہتے ہیں، دانش کنیریا غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں اسی طرح دیگر کھلاڑیوں کو اجازت ملی ہے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پی سی بی میرا مؤقف آئی سی سی میں پیش کرے، میں ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے، غیر ملکی لیگ کا حصہ بننا چاہتا ہوں، نام فائنل ہوچکا لیکن خدشہ ہے کہ پابندی کے باعث نہیں کھلایا جائے گا، پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جائے، کرکٹ ہی میرا سب کچھ، کوئی دوسرا روزگار نہیں، کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے، دیگر کو دوسرا موقع دیا گیا، مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے دانش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، اور کیس کی سماعت 29 جنوی تک ملتوی کردی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔