بھارت کا دارالحکومت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

پولیس نے نعرے لگانے پر 6 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں 3 خواتین، 2 نوجوان اور ایک بچہ شامل ہے


ویب ڈیسک January 25, 2021
پولیس نے نعرہ لگانے والے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، فوٹو : فائل

بھارتی دارالحکومت میں میٹرو اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سواروں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اُٹھا جس پر نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کے دعویداروں نے 3 خواتین سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں 6 موٹر سائیکل سوار افراد میٹرو اسٹیشن کے قریب "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھے گئے جن میں 2 نوجوان 3 خواتین اور ایک بچہ شامل تھے۔

نئی دہلی پولیس نے بتایا کہ ٹیلی فون پر موصول ہونے والی شکایت پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں چند افراد پیلے رنگ کی موٹر سائیکل پر موجود تھے اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے تھے۔ نعرے لگانے والی 3 خواتین سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ نعرے لگانے والے انڈیا گیٹ کے علاقے سے کرائے کی بائیکس پر آئے تھے اور ریس لگا رہے تھے جس کے دوران ایک دوسرے کو دوسرے ممالک کی ٹیم کے طور پر پکار رہے تھے۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ریس کے دوران جو موٹرسائیکل سوار پاکستانی ٹیم بنے تھے، انہوں نے اپنی جیت پر فاتحانہ انداز میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر کچھ لوگوں نے پولیس میں شکایت لگادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں