سونی ٹی وی انتظامیہ کا ’کپل شرما شو‘ بند کرنے کا فیصلہ

’کپل شرما شو‘ کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک January 25, 2021
’کپل شرما شو‘ کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتاہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: کورونا وائرس کے باعث سونی ٹی وی انتظامیہ نے 'کپل شرما شو' کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشہور کامیڈی شو 'کپل شرما شو' کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتاہے، پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھی شو کا حصہ رہ چکے ہیں، 'کپل شرما شو' صرف عوام ہی نہیں بلکہ بھارتی اداکاروں کو بھی بے حد پسند ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے جہاں دیگر کاروبار کو متاثر کیا ہے وہیں 'کپل شرما شو' بھی مالی مشکلات کا شکار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وجہ سے ایک تو فلمز کم بن رہی ہیں اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شو میں عوام کی شرکت پر بھی پابندی ہے جب کہ کم فلمز کی وجہ سے پروموشن متاثر ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ 'کپل شرما شو' کو اگلے ماہ فروری سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شو کی ٹیم کے مطابق جب حالات نارمل ہوں گے تو 'کپل شرما شو' ایک بار پھر سے شروع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں