زندگی خطرے میں ڈالنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی

ریلوے پولیس نے ریل گاڑی اور ریلوے پھاٹک پر ٹک ٹاک بنانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے


Staff Reporter January 25, 2021
ریلوے پولیس متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ٹک ٹاکرز کے خلاف حرکت میں آ گئی ہے۔ (فوٹو، اسٹاف)

ریلوے پولیس متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ٹک ٹاکرز کے خلاف حرکت میں آ گئی ہے۔

ریلوے پولیس کی غفلت سے ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کے قریب خطرناک ٹک ٹاک بنانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا۔ چند روز کے دوران ریلوے ٹریک پر متعدد نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے۔

ریلوے پولیس نے ریل گاڑی اور ریلوے پھاٹک پر ٹک ٹاک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ریلوے پولیس نے ٹک ٹاک بنانے والے نو جوان اسرار گوندل کو گرفتار کر لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ٹک ٹاک نے مزید 2 نوجوانوں کی جان لے لی، نہر میں ڈوب گئے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ریل گاڑی کے قریب ٹک ٹاک بناتے وقت ایک نوجوان کی ہلاکت ہوئی تھی اور ملک کے دیگر حصوں سے مسلسل ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جن میں نوجوان ٹک ٹاکر اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ویڈیوز بنا رہے ہیں، اس رجحان کے نتیجے میں قیمتوں جانوں کے ضیاع کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں