الطاف حسین کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے رؤف صدیقی کا کیمرون کو خط

قائد متحدہ کیخلاف لندن میں کوئی مقدمہ درج نہیں، میڈیا ٹرائل سے ذہنی دباؤ کا شکار کیا جارہا ہے

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کو خط میں معاملے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کو خط ارسال کیا ہے ۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف لندن میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے تاہم ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے اور میڈیا ٹرائل کے باعث ان کو ذہنی دباؤ کا شکار کیا جارہا ہے ،انھوں نے کہا کہ برطانوی پولیس ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں میں چھاپے ماررہی ہے۔




خط میں انھوں نے تحریر کیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم مکمل تعاون کررہی ہے اس کے باوجود ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے ،میڈیا ٹرائل اور منفی پروپیگنڈے قابل مذمت ہے،انھوں نے برطانوی وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کو روکا جائے اور ان کا منفی میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ۔
Load Next Story