2020ءملکی ہوائی اڈوں پر 5 ارب کی منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

غیر قانونی طریقے سے سامان میں لے جانے والے مختلف بور کے اسلحہ جات اور کارتوس بھی برآمد کیے گئے


Staff Reporter January 25, 2021
غیر قانونی طریقے سے سامان میں لے جانے والے مختلف بور کے اسلحہ جات اور کارتوس بھی برآمد کیے گئے ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے سال 2020ء کے دوران کراچی ایئرپورٹ سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر5 ارب روپے سے زائد مالیت کی منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنادی۔

اے ایس ایف کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2020ء میں مختلف ملکی ہوائی اڈوں پر 40 کلو گرام سے زائد سونا پکڑا گیا جبکہ منی لانڈرنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جن میں ڈالر برطانیہ پونڈ، یورو، سعودی ریال اور دیگر کرنسی شامل ہیں۔

اے ایس ایف کے مطابق منی لانڈرنگ میں مجموعی طور پر 1 ارب 55 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی، منشیات اسمگلنگ کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے دوران 70 کلو سے زائد ہیروئن، 37 کلو سے زائد آئس جبکہ ساڑھے 3 ہزار کلو گرام سے زائد حشیش برآمد کی گئی۔

ملکی ہوائی اڈوں پر غیر قانونی طریقے سے سامان میں لے جانے والے مختلف بور کے اسلحہ جات اور کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی مالیت 5 ارب روپے سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں