زکر برگ کو سیاست سے ’روکنے‘ کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر

درخواست گزار ٹرمپ کا حامی ہے اور امریکی کانگریس پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھا


ویب ڈیسک January 26, 2021
درخواست گزار نے فیس بک کے سربراہ پر کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست دائر کی ہے(ٖفوٹو، فائل)

KARACHI: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو سیاست میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے امریکی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے حامی وکیل پال ڈیویس نے عدالت میں الیکشن میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات پر مبنی ایک درخواست دائر کی تاہم اس میں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ 54 صفحات کی اس درخواست میں فیس بک کے بانی و سی ای او مارک زکر برگ پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نہ صرف مارک زکر برگ کو سیاست میں حصہ روکنے سے لے کر سینیٹ یا ایوان نمائندگان میں شمولیت سے روکنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔ حالاں کہ مارک زکر برگ نے کبھی سیاست میں براہ راست یا بالواسطہ حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کبھی ایسا کوئی عندیہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ درخواست میں معروف سیریز لارڈز آف دی رنگز کے حوالے دے کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ٹرمپ ہی امریکا کی صدارت کے اصل حق دار ہیں۔



ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا یہ وکیل 6 جنوری کو امریکی کانگریس اور کیپٹل ہل پر ہلہ بولنے والے ٹرمپ کے حامیوں میں شامل تھا۔ سوشل میڈیا پوسٹس سے شناخت ہونے کے بعد اسے نوکری سے بھی نکال دیا گیا لیکن وہ تاحال ٹرمپ کی حمایت پر قائم ہے اور عدالت کے نام ایک خط میں صدر بائیڈن کو منصب سنبھالنے سے روکنے کے لیے کھلا خط بھی لکھ چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں