خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ مدت میں مکمل

انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے دوران لی گئیں تصاویربھی سوشل میڈیا پرشیئرکیں


ویب ڈیسک January 26, 2021
خانہ کعبہ کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا جس کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں،انتظامیہ: فوٹو: فائل

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ 40 منٹ کے اندرمکمل کرلی گئی۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربتایا گیا ہے کہ سعودی ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ کے اندرمکمل کی جو ایک ریکارڈ ہے۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے دوران لی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہارکیا گیا ہے خانہ کعبہ کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا جس کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔



دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا کہ 4 اکتوبر2020 سے 23 جنوری 2021 تک 19 لاکھ 34 ہزارافراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 54 لاکھ 80 ہزار افراد نے نماز ادا کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں