کورونا ویکسین لگوائیں اور مفت کافی پیجیے

ریستوران میں روزانہ درجنوں افراد مفت کافی سے لطف اٹھانے لگے


ویب ڈیسک January 26, 2021
رعایتی پیشکشوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت ضروری ہے فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں لوگوں میں کورونا ویکسی نیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک کیفے مالک نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو مفت کافی کی پیشکش کی ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں 'کیفے ریسٹریٹو' نامی ریستوران چین نے کورونا ویکسین لینے والوں کو مفت کافی کی پیشکش کی ہے۔ کیفے ریسٹریٹو کے مالک علی خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے ریستوران میں روزانہ 80 افراد اس پیشکش سے لطف اٹھانے لگے ہیں تاہم یہ پیشکش صرف ایک ماہ کے لیے ہے۔

علی خان اس سے قبل لاک ڈاؤن کے موقع پر دبئی کے راشد اسپتال میں اسپیشل کافی ہاؤس قائم کرچکے ہیں جہاں 4 ماہ تک سپاہیوں، شہری دفاع کے اہلکاروں، ڈاکٹروں اور نرسوں کو مفت کافی پیش کی جاتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ دبئی کے کئی ریستوران کورونا ویکسین لگوانے والے صارفین کے لیے خصوصی پیشکشیں کررہے ہیں۔ جن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو 20 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے تاہم ان پیشکشوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت دکھانا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |