ملک میں پھر بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر2500 میگاواٹ ہوگیا

لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ، شہروں میں 6 سے 8، دیہات میں 8 تا 12 گھنٹے بجلی بند

ارسا نے بھل صفائی کیلیے نہریں بندکر دیں،ہائیڈل سے بجلی کی پیداوارکم ہو گئی فوٹو:رائٹرز/ فائل

ملک میں ایک مرتبہ پھر بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 2500 میگاواٹ ہوگیا ہے۔

شارٹ فال بڑھنے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔اس وقت شہروں میں6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ سینٹر (این ٹی ڈی سی) کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی طلب11ہزار میگاواٹ جب کہ پیداوار 8500 میگا واٹ ہے۔




ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 1030، تھرمل سے 1760 جبکہ آئی پی پیزسے 5710 میگاواٹ ہے۔این ٹی ڈی سی کے مطابق ارسا نے بھل صفائی کے لیے نہریں بندکر رکھی ہیں جس کے باعث ہائیڈل سے بجلی کی پیداوارکم ہو گئی ہے۔اے پی پی کے مطابق ملک میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران بجلی کی طلب11ہزار میگاواٹ رہی۔
Load Next Story