پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے رائل سیکیورٹیز کا لائسنس معطل کرنے کا حکم دیا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج انتظامیہ نے منگل کو ایک بروکریج ہاوس کی جانب سے مالی وانتظامی معاملات میں بے قاعدگی پر ایک بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا ہے۔
منگل کو پی ایس ایکس کی جانب سے تمام ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو بھیجے گئے نوٹس نمبر این 106 میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے رائل سیکیورٹیز لمیٹڈ پر اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی تجارت پر پابندی عائد کردی ہے جس کے نتیجے میں رائل سیکیورٹیز کا ٹریڈنگ ٹرمینل تا حکم ثانی معطل رہے گا۔
نوٹس میں بتایاگیا ہے کہ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو رائل سیکیورٹیز کا لائسنس معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی اتارچڑھاو پر پی ایس ایکس انتظامیہ کی جانب سے 16کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئےتھے جس میں ان 16کمپنیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ حصص کی قیمتوں میں غیرمعمولی اتارچڑھاو کی وجوہات کے بارے آگاہ کریں۔