عراق کے مختلف شہروں میں جھڑپیںوزیر اعظم نوری المالکی نے القاعدہ کیخلاف سخت آپریشن کا حکم دیدیا

فورسز القاعدہ کیخلاف اپنی صلاحیتیں استعمال کریں، جنگجو بیرونی عناصر سے مل کر عراق کو کمزور کررہے ہیں،نوری المالکی


AFP January 02, 2014
الانبار سے فوجیں واپس بلانے کا اعلان، شہر کا کنٹرول پولیس کے سپرد ، رمادی میں جھڑپیں جاری، جنگجوئوں نے 4 تھانے جلا دیے . فوٹو:اے ایف پی/فائل

عراق کے شہر رمادی میں تیسرے روز بھی امن و امان کی صورتحال ابتر رہی جبکہ عسکریت پسندوں نے 4 پولیس سٹیشنوں کو آگ لگا دی۔

جس سے کئی گاڑیاں بھی جل گئیں۔ ان عسکریت پسندوں کیساتھ سیکیورٹی فورسز کی وقفے وقفے سے جھڑپیں بھی جاری رہیں۔ پیر کے روز سے جاری ہونے والی ان جھڑپوں میں اب تک 14 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ وزیراعظم نوری المالکی نے مغربی صوبہ الانبار کے شہروں سے فوج کو واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔



القاعدہ بیرونی عناصرکے ساتھ ملکرعراق کو کمزورکررہی ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوری المالکی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں مسلح افواج سے کہا گیا کہ وہ خود کو الانبار کے صحرا میں القاعدہ کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کیلیے وقف کردیں اور شہروں کا انتظامی کنٹرول مقامی اور وفاقی پولیس کے حوالے کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں