بولرز کو بیٹسمینوں سے بہتر مزاحمت کی توقع

سلوپچ پر حریف کو بڑا اسکور نہیں بنانے دیا مگر4وکٹیں جلد گرگئیں،نعمان علی


Zubair Nazeer Khan January 27, 2021
کیریئرمیں نانا نے حوصلہ افزائی کی(اسپنر)بھائی کا خواب پورا ہوگیا،عمران۔ فوٹو: پی سی بی

پاکستانی بولرز بیٹسمینوں سے بہتر مزاحمت کی توقع کرنے لگے۔

کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر نعمان علی نے کہا ہے کہ میں اپنی کارکردگی پر خوش ہوں، سلو پچ پر میزبان بولرز نے بہتر کارکردگی دکھائی اور حریف سائیڈ کو زیادہ بڑا اسکور نہیں بنانے دیا لیکن پاکستان نے اپنی 4 وکٹیں بھی گنوا دیں،امید ہے کہ میچ کے دوسرے روز میزبان بیٹسمین کریز پر قیام طویل کرتے ہوئے اہداف پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال پر نعمان علی نے کہا کہ کپتان کوائنٹن ڈی کک اور ڈین ایلگر جیسے تجربہ کار بیٹسمینوں کی وکٹیں حاصل کرکے خوشی ہوئی۔

قبل ازیں ڈیبیو کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اپنے پیغام میں نعمان علی نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں آپ نے عمربھر محنت کی ہو اور اس کا پھل مل جائے تو بڑی خوشی کی بات ہوتی ہے،ڈومیسٹک سیزن میں اچھی پرفارمنس کا صلہ دیتے ہوئے مجھے قومی ٹیم میں جگہ دی گئی، میں اچھی کارکردگی کا سلسلہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی جاری رکھنے کیلیے پْرعزم ہوں،میرے ٹیسٹ ڈیبیو پر پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،مرحوم نانا بڑی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہمیشہ کہتے تھے کہ تمہیں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ضرور ملے گا،آج وہ زندہ ہوتے تو بڑا فخر محسوس کرتے۔

اوپنر عمران بٹ نے کہا کہ ملک کیلیے کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے،میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہوگیا،میں طویل عرصے تک ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،میرے بھائی کرکٹ میں کیریئر بنانے کے خواہاں تھے لیکن والد کے کہنے پر انجینئرنگ کی طرف جانا پڑا لیکن انھوں نے میری بھرپور سپورٹ کی،ان کا خواب بھی پورا ہوگیا، مجھ سے زیادہ انھیں میرے ڈیبیو کی خوشی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |