کراچی کورنگی میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق 4افراد کی حالت غیر

کورنگی 51سی کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی زہریلا کھانے کے بعد حالت غیر ہوگئی۔


ویب ڈیسک January 02, 2014
ابتدائی طور پر موت کی وجہ زہریلا کھانا ہی معلوم ہوتی ہے تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا، ڈاکٹرز۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

کورنگی میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق جبکہ چار افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 51سی کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی زہریلا کھانے کے بعد حالت غیر ہوگئی، تمام افراد کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 بہنیں خواتین ماھم اور رمیا دوران علاج دم توڑ گئیں جبکہ 4 افراد زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ زہریلا کھانا ہی معلوم ہوتی ہے تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں