کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مقابلے کے دوران طالبان کے 2 دہشتگرد ہلاک

منگھو پیر کی کنواری کالونی میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا، ترجمان رینجرز

دہشتگردوں نے مختلف ناموں سے کئی شناختی کارڈز بنوا رکھے تھے، انکے قبضے سے 2پستول، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا، رینجرز۔ فوٹو:فائل

منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے منگھو پیر کی کنواری کالونی کے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تو دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی گئی، جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی شناخت سعید اللہ اور اعظم محسود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں نے مختلف ناموں سے کئی شناختی کارڈز بنوا رکھے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2پستول، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Load Next Story