چینی صدر اور عالمی اولمپک کمیٹی کے سربراہ میں ٹیلی فونی رابطہ

بیجنگ سرمائی اولمپکس کےلیے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے


ویب ڈیسک January 27, 2021
بیجنگ سرمائی اولمپکس کا انعقاد 2022 میں ہوگا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

گزشتہ شام چینی صدر شی جن پھنگ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کووڈ 19 وبا پھیلنے کے بعد سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے انسداد وبا اور اولمپک موومنٹ کے اتحاد و استحکام کو برقرار رکھنے کےلیے پوری کوشش کی ہے۔ چین میں کھیلوں کے فروغ کےلیے چین، آئی او سی کی فعال حمایت کو سراہتا ہے اور آئی او سی کے کاموں میں مدد جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کےلیے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ''مجھے یقین ہے کہ چین شیڈول کے مطابق اولمپکس گیمز کی تیاریوں کے کاموں کو مکمل کر سکے گا۔ ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مکمل کامیابی کو یقینی بنانے کےلیے پر اعتماد ہیں،'' انہوں نے کہا۔

مسٹر باک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی چین کے ساتھ مل کر بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی اور حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے تیار ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، اولمپک روح کا تحفظ کرنے والا اور کھیلوں میں سیاست کی مخالفت کرنے والا ادارہ ہے؛ اور چین کے ساتھ طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کو مستحکم کرنے کےلیے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں