ایران میں 55 شدت کازلزلہ ایک شخص ہلاک 12 زخمی

زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔


ویب ڈیسک January 02, 2014
2003 میں 6.6 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم 26 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

ایران کے جنوبی علاقے بستک میں زلزلے سے ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔


ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سے 1200 کلومیٹر دور بستک میں 5.5 شدت کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے، زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ ایران میں اکثرو بیشتر زلزلے آتے رہتے ہیں اور 2003 میں آنے والے 6.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم 26 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |