پشاور بلدیاتی انتخابات کے لیے 7 تحصیلوں میں تقسیم
پشاور سٹی کونسل 130 جنرل، 43 خواتین، 7، مزدور کسان، 7 یوتھ اور 7 اقلیتی ارکان شامل ہوں گے
بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی دارالحکومت کو 7 تحصیلوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور کو 7 تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے،جن میں پشاور سٹی، بڈھ بیر، چمکنی، حسن خیل، شاہ عالم، پشتخرہ اور متھرا شامل ہیں۔
پشاور سٹی کونسل 9 ویلج کونسل اور 121 نیبرہوڈ کونسل پر مشتمل ہے، پشاور سٹی کونسل کل 194 ارکان پر متشمل ہوگی جس میں 130 جنرل، 43 خواتین، 7، مزدور کسان، 7 یوتھ اور 7 اقلیتی ارکان شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ بڈھ بیر کو 37 ویلج کونسل پر تقسیم کیا گیا جب کہ نیبرہوڈ کونسل نہیں ہوگی، چمکنی کو 42 ویلج کونسل اور 4 نیبرہوڈ کونسل، شاہ عالم کو 41 ویلج کونسل اور دو نیبرہوڈ کونسل، پشتخرہ کو 34 ویلج کونسل 2 نیبرہوڈ کونسل، متھرا 53 ویلج کونسل ایک نیبرہوڈ کونسل پر تقسیم کیا گیا ہے جبکہ حسین خیل تحصیل میں گیارہ ویلج کونسل شانمل کی گئی ہیں۔