رنگ روڈ منصوبہ انتظامیہ نے ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کیلئے سرجوڑلیے

برگد کے درخت کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے منصوبے  کے ڈیزائن میں تبدیلی بھی ممکن ہے


ویب ڈیسک January 27, 2021
یہ درخت اپنے ہیبت ناک پھیلاو اور گھنی  چھاوں کی وجہ سے مسافروں اورمقامی افراد میں بے حد مقبول ہے: فوٹو: فائل

انتظامیہ نے رنگ روڈ منصوبے کی تعمیرمیں ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں حائل برگد کے قدیم درخت کو انتظامیہ نے محفوظ بنانے کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔ راولپنڈی جی ٹی روڈ کے قریب برگد کا درخت ایک صدی قدیم ہے، یہ درخت اپنے ہیبت ناک پھیلاؤ اور گھنی چھاؤں کی وجہ سے مسافروں اورمقامی افراد میں بے حد مقبول ہے، لوگ اس دیو قامت درخت کے دیوانے ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹررنگ روڈ کمشنرمحمد محمود کا کہنا ہے انجنئیرزکو ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ رنگ روڈ کے آغاز پرموجود 100 سال قدیم برگد کے درخت کومحفوظ بنایا جائے، منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی بھی زیرغورہے۔

ماہرین کا کہنا ہے رنگ روڈ منصوبہ ٹریک بچھانے کے لیے 6 ہزارسے زائد گھنے اورقدیم درخت کاٹے جائیں گے جبکہ مزید دولاکھ نئے درخت بھی لگائے جائیں گے تاکہ منصوبہ ماحول دوست ثابت ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں