سابق ایم این اے جمشید دستی کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی

جمشید دستی نے ایل ایل بی کے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور امیدوار کو بٹھایا تھا، کنٹرولر امتحانات

معاملہ کی مکمل چھان بین کے لئے اعلٰی سطحی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، کنٹرولر امتحانات۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
جمشید دستی نے ایل ایل بی کے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور امیدوارکو بٹھایا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ایم این اے جمشید دستی کی جعل سازی پکڑی گئی ہے، جامعہ زکریا کی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق ایم این اے جمشید دستی نے گزشتہ برس ایل ایل بی سال اول کا امتحان دیا تھا، اور انہوں نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور امیدوار کو بٹھایا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پرچوں میں فیل


کنٹرولر امتحانات جامعہ زکریا پروفیسر امان اللہ کے مطابق جعلسازی کی شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی انکوائری میں ثابت ہوا ہے کہ جمشید دستی نے ایل ایل بی کے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور امیدوار کو بٹھایا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جمشید دستی تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار

کنٹرولر امتحانات نے ابتدائی انکوائری رپورٹ وائس چانسلر جامعہ زکریا کو بھجوا دی ہے، جب کہ جامعہ زکریا نے معاملے کی مکمل چھان بین کے لئے اعلٰی سطحی کمیٹی بھی بنا دی ہے، 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر عمر چودھری اور رجسٹرار محی الدین شامل ہیں۔

دوسری جانب سابق ایم این اے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں، جب کوئی بات سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، میرے خلاف یہ پروپیگنڈا مہم ہے، حکومت میں مافیا بیٹھا ہے، ماضی میں بھی مجھ پر مقدمات ہوئے اور الزامات لگتے رہے ہیں، کمیٹیاں بناناچھوٹی حرکت ہے ،بہاولپور یونیورسٹی معاملے پر بھی یہی کام کیا گیا تھا۔
Load Next Story