پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی

سینٹرل جیل اور حساس اداروں کے دفاتر کے اندر فوج ریہرسیل کر رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک January 02, 2014
سینٹرل جیل اور حساس اداروں کے دفاتر کے اندر فوج ریہرسیل کر رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع فوٹو؛ایکسپریس نیوز

دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سینٹرل جیل پشاور سمیت دیگر حساس اداروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سینٹرل جیل، جوڈیشل کمپلیکس، پشاور ہائی کورٹ اور حساس اداروں دفاتر کے اطراف سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اور حساس اداروں کے دفاتر کے اندر فوج ریہرسیل کر رہی ہے جس کے باعث سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد دیگر صوبوں میں بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں