کھاتیدارکے اکاونٹس سے رقم نکالنے پر 4 بینک ملازمین پر مقدمہ
کھاتیدارکے اکاؤنٹس سے جعلسازی کے ذریعے رقم نکلوائی گئی
PESHAWAR:
ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے نجی بینک کے4 سابق ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کے مطابق مقدمہ کھاتیدارکے اکاؤنٹس سے جعلسازی کے ذریعے رقم نکالنے کے الزام میں درج کیا گیا۔ دوملزمان کے خلاف کھاتیداروں کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے الزام میں یہ ساتواں مقدمہ ہے۔ سب انسپکٹر شیخ شہروز کی جانب سے ملزمان کے خلاف حالیہ مقدمہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
ملزمان میں سابق ریلیشن منیجرسہیل قیصر،سابق آپریشن منیجرعامرترین،سابق افسر ذیشان علی شامل ہیں،اکاؤنٹس سے کیش رقم وصول کرنے والا پرائیوٹ ملازم یونس بھی مقدمے میں نامزدہے۔
سرمایہ کاری کے نام پرسہیل قیصرنےعثمان نامی شہری کے دستخط شدہ 3 ایڈوانس چیک بھی لیے،ملزم نے محمد عثمان سے3 لاکھ کیش بھی وصول کیے جبکہ سرمایہ کاری کی جعلی فائل شہری کے حوالے کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرکمرشل بینک سرکل فہد خواجہ کے مطابق شہریوں کے کروڑوں روپے ہتھیانے کا ماسٹر مائنڈ سہیل قیصر پہلے سے جیل میں ہے،نئے مقدمے کے مطابق محمد عثمان کے اکاؤنٹ سے 21 لاکھ 80ہزارروپے نکلوائے گئے ہیں۔