پی ٹی آئی ارکان بے فکررہیں اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں وزیراعظم

اپوزیشن الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتی تھی لیکن خود پھنس گئی، وزیراعظم


ویب ڈیسک January 27, 2021
پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ بے فکررہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈشیٹ معاملے پرکمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اورحدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی مکمل تحقیقات ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ارکان تمام لوگ مل کراحساس پروگرام پر پورا زور لگائیں، ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں، غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم

اجلاس میں ارکان اسمبلی نے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات کیے جس پرمشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے

پارٹی رکن نور عالم خان نے وزراء کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزراء کا احتساب ہونا چاہیے، میں بھی احتساب کے عمل سے گزرچکا، وزیراعظم کے مشیر وزیر سبز باغ دکھارہے ہیں، وزیراعظم صاحب ٹیکنوکریٹ چلے جائیں گے ہم ذلیل ہوجائیں گے، میری باتیں بری لگیں گی، پارٹی سے مخلص ہو اس لیے صاف باتیں کررہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |