دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی
اس مہلک وائرس سے اب تک 21 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ کئی ممالک میں ویکسی نیشن کا آغاز ہوچکا ہے
RAWALPINDI:
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی جب کہ اس مہلک وائرس سے 21 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 لاکھ اور 36 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ 2019 کے آخر میں منظر عام پر آنے والے اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ ہوگئی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بالترتیب امریکا، بھارت، برازیل، برطانیہ اور روس شامل ہیں۔ گزشتہ برس کے آخری ماہ جنوبی افریقا اور برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم زیادہ متعدی ثابت ہورہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : جرمنی کی 101 سالہ خاتون سے یورپی ممالک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز
کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث اس لہر میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کئی ممالک نے برطانیہ اور جنوبی افریقا کے لیے فضائی آپریشن بند کردیئے تھے۔
یہ پڑھیں : دنیا کی پہلی کورونا ویکسین برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوچکا ہے، فائزر، آکسفورڈ یونیورسٹی، موڈرنا اور سینو فارم کی ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں جب کہ روس اور بھارت میں مقامی سطح پر تیار کردہ ویکسین لگائی جارہی ہیں۔