حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا
شہری 1166 پر ایس ایم ایس یا نمز کی ویب سائٹ پر شناختی کارڈ نمبر درج کرکے ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں
ISLAMABAD:
این سی او سی نے ویکسین لگانے کیلئے ایک انتہائی جامعہ پلان مرتب کر لیا جس کے تحت خواہش مند 1166 پر ایس ایم ایس یا نمز کی ویب سائٹ پر شناختی کارڈ نمبر بتا کر رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے حمکت عملی کو آخری شکل دیدی ہے۔ وفاق نے ویکسین اسٹریٹجی پلان کو تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت اور مروجہ عالمی اُصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کی روشنی میں مرتب کیا ہے۔ ویکسی نیشن کا آغاز جلد ہی متوقع ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی
اس حوالے سے ین سی او سی میں قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل (NVACC) قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے میں نیشنل امیونائزیشن مینیجمنٹ سسٹم (نمز) کو قومی سطح پر چلایا جائے گا۔ یہ سیل این سی او سی میں قائم کیا گیا ہے جب کہ معاونت کیلئے صوبائی، ضلعی ویکسینیشن انتظامیہ اور کوآرڈینیشن سیلز کے علاوہ ملک بھر میں اڈلٹ ویکسین سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : چین پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کھیپ مفت فراہم کرے گا
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس اس نظام میں 1166 پر ایس ایم ایس یا نمز کی ویب سائٹ پر شہری اپنا شناختی کارڈر نمبر رجسٹرڈ کریں گے جس کے بعد انہیں ویکسین لگنے کے مقام اور تاریخ سے آگاہ کردیا جائے گا اور ایک پن کوڈ جاری کیا جائے گا جس کی تصدیق ویکسین سینٹر میں طبی عملہ ویکسین لگانے سے پہلے گرے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ پاکستان میں چین کی کورونا ویکسین کے ٹرائل ہوئے تھے اور چین نے پہلی کھیپ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ این او سی او نے چین کی کورونا کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی بھی منظوری دیدی تھی۔