آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا

ایوارڈز فینز کے ووٹ اور ماہرین کے پینل کی رائے مطابق دیا جائے گا


ویب ڈیسک January 27, 2021
فینز آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہر ماہ کی یکم تاریخ سے اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے، ترجمان آئی سی سی۔ فوٹو : فائل

مہینے کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹر دونوں کو دیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز آف دی ایئر کے بعد اب پلئیرز آف منتھ (ماہ) ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا ہے، یہ ایوارڈز فینز کے ووٹ اور ماہرین کے پینل کی رائے مطابق دیا جائے گا۔ فینز آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہر ماہ کی یکم تاریخ سے اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے، اور کامیاب کھلاڑیوں کا اعلان ہر دوسرے ہفتے کے پہلے روز کیا جائے گا۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق مہینے کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹر دونوں کو دیا جائے گا، پہلے مہینے کے مرد کرکٹرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کرکٹر نامزد نہیں کیا گیا، تاہم پاکستان کی ندا ڈار ویمنز کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔