ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارہ ضبطگی کیس خارج کردیا

ملائیشیا میں ضبط کیا گیا جہاز 29 جنوری کو واپس پہنچے گا، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک January 27, 2021
پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے مابین معاملات طے ہو گئے (فوٹو، فائل)

ملائیشین عدالت نے طیارہ ضبطگی کیس پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان مفاہمت کے بعد خارج کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملائیشیا میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جہاز کی ضبطگی کے معاملے میں بڑی اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پی آئی اے کے خلاف عدالت جانے والی لیزنگ کمپنی نے قومی ائیر لائن کے ساتھ کورٹ کے بغیر معاملات طے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اور پی آئی اے انتظامیہ بھی کمپنی کے ساتھ عدالت سے باہر معاملات طے کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔

دونوں فریقین کے مابین معاملات طے ہوگئے ہیں جس کے تحت قومی ایئرلائن نے لیزنگ کمپنی کو 70 لاکھ ڈالر ادا کردیئے ہیں، جب کہ باقی واجب الادا رقم مرحلہ وار دی جائے گی، دونوں فریقین کی باہمی رضامندی کے بعد ملائیشین عدالت نے کیس خارج کردیا، اور طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

پی آئی اے جہاز 29 جنوری کووطن واپس پہنچےگا، تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز خالی واپس نہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامیہ نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو کل سے بکنگ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے، پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس لے کر آئے گی، طیارہ واپس لانے کے لئے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں