سال کا پہلا مہنگائی بم بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔


ویب ڈیسک January 02, 2014
تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 45 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی فوٹو:رائٹرز/ فائل

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کرکے عوام پر سال کاپہلا مہنگائی بم گرا دیا ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 45 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے نومبر کے مہینے کے لئے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نومبر 2013 میں بھی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 73 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |