والد اور بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم عقیل کمال نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے والد شریف اور بھائی عدیل کو قتل کردیا تھا


ویب ڈیسک January 27, 2021
ملزم عقیل کمال نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے والد شریف اور بھائی عدیل کو قتل کردیا تھا

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کے قتل میں ملوث قریب رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں بوستان خان روڈ اسٹریٹ 7 میں گاڑیوں کے شوروم میں اپنے ہی والد اور بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، ملزم موقع سے فرار

ملزم عقیل کمال نے ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے والد شریف اور بھائی عدیل کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ سے گرفتار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔