یوٹیوب نے ٹرمپ کے چینل پرایک بار پھر پابندی عائد کردی

ٹرمپ اب یوٹیوب چینل پر نہ تو کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرسکیں گے اور نہ ہی تبصرہ


ویب ڈیسک January 27, 2021
ٹرمپ اب یوٹیوب چینل پر نہ تو کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرسکیں گے اور نہ ہی تبصرہ۔ فوٹو : فائل

ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے جس کے بعد سابق صدر یوٹیوب چینل پر نہ تو کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرسکیں گے اور نہ ہی کسی ویڈیو پر اپنا تبصرہ کرسکیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹوئٹر کے بعد یوٹیوب نے بھی صدر ٹرمپ کو اپنی سائٹ سے باہر کردیا

ترجمان یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا میں حالیہ تشدد کے واقعات کے پیش نظر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیوب چینل اکاؤنٹ پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہےتاہم یوٹیوب کی ٹیم تمام تر صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کو ''متنازعہ اور گمراہ کن'' قرار دے دیا

واضح رہے کہ کیپٹل ہل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد 12 جنوری کو یوٹیوب کی جانب سے سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا،اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں