سعودی وزیر خارجہ 6 جنوری کو شاہ عبداللہ کا اہم پیغام لے کر پاکستان آئیں گے

سعود الفیصل دورے کے دوران صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے، ذرائع


ویب ڈیسک January 02, 2014
دورے کے دوران پرویز مشرف سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی، ذرائع فوٹو؛فائل

سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل فرمانروا شاہ عبدالله کا اہم پیغام لے کر 6 جنوری کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل طے شدہ شیڈول کے مطابق 6 جنوری کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے جہاں معاشی پالیسی اور توانائی سے متعلق شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مذاکرات کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سعود الفیصل سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ کا خصوصی پیغام لے کر پاکستان آئیں گے اور پرویز مشرف سے متعلق بھی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں