حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ملک بھر میں یونیورسٹیز، پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے کھل جائیں گی، این سی او سی

ملک بھر میں یونیورسٹیز، پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے کھل جائیں گی، این سی او سی ۔ فوٹو : فائل

LONDON:
این سی او سی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔


وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد این سی او سی کی جانب سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں یونیورسٹیز، پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے کھل جائیں گی جب کہ کراچی، حیدرآباد ، لاہور اور پشاور میں تمام تعلیمی اداروں میں 50،50 فیصد طلبا کلاسز میں آسکیں گے۔
Load Next Story