وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے

کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک January 27, 2021
کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے سندھ حکومت کے خلاف شکایات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور ہمارے حلقوں میں بھی ہمیں پریشان کیا جارہا ہے جب کہ سندھ حکومت وفاق کے ہر منصوبے میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے جب کہ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |