
گورنر ہاؤس کی لگژری گاڑی میں سوار کتے کی سیر کرتے ہوئے ویڈیو پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے بنائی جسے انھوں نے بعدازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کتا گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا اور باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس نے اپنا سر بھی گاڑی سے نکالا ہوا تھا جبکہ سیاہ رنگ کی سرکاری گاڑی پر گورنر ہاؤس کا نمبر جی ایچ 0070 لکھا ہوا تھا اور حیرت انگیز طور پر پروٹول میں گاڑی کے عقب مین پولیس موبائل ساتھ چل رہی تھی۔
گورنر ہاؤس کی گاڑیوں میں کبھی گورنر صاحب پروٹوکول میں گھوما کرتے تھے جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے.
— Shakeel Choudhry (@ShakeelChPPP) January 27, 2021
اب🐕🐕🐕 مکمل پروٹوکول میں...🙏👇#گورنرکی_گاڑی_میں_کتا pic.twitter.com/sKLCd8Ftsu
اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ ایک جانب گورنر ہاؤس کی لگژری گاڑی میں کتا سیر و تفریح کر رہا ہے تو دوسری جانب کراچی کے شہری زندگی کی بینادی سہولتوں کے لیے ترس رہے ہیں۔ قیمتی لینڈ کروز گاڑی میں کتے کی سواری نے پی ٹی آئی کے قول و فعل کے تضاد کی قلعی کھول دی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔