لائیو اسٹریمنگ تنازع پی سی بی نے تحقیقات شروع کردیں
ذمہ داران کا تعین ہوتے ہی قانونی کارروائی کی جائے گی،ترجمان
کراچی ٹیسٹ جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم ہونے کی پی سی بی نے تحقیقات شروع کردیں جب کہ ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کے مطابق جیسے ہی ذمہ داران کا علم ہوا ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کراچی ٹیسٹ جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم ہونے کی بدھ کو ''ایکسپریس'' میں ہی نشاندہی ہوئی تھی، حیران کن طور پر دوسرے دن کا کھیل بھی مذکورہ سائٹ پر نشر ہوتا رہا، جس پر لوگ شرطیں لگاتے رہے،ویڈیو کی بائیں جانب پی سی بی کا لوگو تک موجود ہے، یہ ویب سائٹ بغیر وی پی این کے پاکستان سے بھی کھولی جا سکتی ہے۔
رابطے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، جیسے ہی ذمہ داران کا علم ہواان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،لائیو اسٹریمنگ غیرقانونی طور پر ہورہی ہے،انھوں نے کہا کہ ہمارا اسپانسر شپ معاہدہ نیوز ویب سائٹ sky247.net سے ہے، اس کے پیج پر منگل کو بیٹنگ سائٹ کا لنک آنے کی ہم نے نشاندہی کر دی تھی، اب وہاں ایسا کوئی اشتہار موجود نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق بیٹنگ ویب سائٹ sky247.com پی سی بی کے اسپانسر ادارے کی ہی ہے،البتہ سمع الحسن برنی کے مطابق اسپانسر ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، انھوں نے ایک بار پھر سابقہ موقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوانین کے تحت بیٹنگ اور الکوحل کی کمپنیز کرکٹ ایونٹس کو اسپانسر نہیں کر سکتیں،ہم اس پر مکمل عمل کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس پی ایس ایل5کے میچز بھی ایک جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم ہوئے تھے۔
پی سی بی کا اس حوالے سے موقف تھا کہ کمرشل پارٹنر نے بغیر اجازت لیے بیٹنگ ویب سائٹ سے معاہدہ کیا، اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا، کچھ عرصے بعد معافی پر معاملہ ختم ہو گیا مگر پھر مالی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر بورڈ نے مذکورہ کمپنی سے معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔