کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی 100انڈیکس 25ہزار 962 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جمعرات کو 38 کروڑ 72 لاکھ 31 ہزار 30 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 34 کروڑ 28 لاکھ 86 ہزار610 روپے رہا۔

جمعرات کو ہنڈریڈ انڈیکس 353 پوائنٹس کے اضافہ سے 25 ہزار 962پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، فوٹو: فائل

اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے بھی تیزی کا تسلسل برقرار ہے اور جمعرات کے روز ہنڈریڈ انڈیکس 26 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے کرتے رہ گیا۔


جمعرات کے روز بھی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 353 پوائنٹس کے اضافہ سے 25 ہزار 962پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 402 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 259 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 128 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، مجموعی طور پر 38 کروڑ 72 لاکھ 31 ہزار 30 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 34 کروڑ 28 لاکھ 86 ہزار 610 روپے رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 273.50 روپے کے اضافہ سے 8 ہزار 200 روپے پر بند ہوئی۔ سب سے زیادہ مندی سیمینز پاکستان اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سب سے زیادہ کاروبار جہانگیر صدیقی کمپنی کے حصص میں ہوا جس کے3 کروڑ 62 لاکھ 99 ہزار 500 شیئرز کا لین دین ہوا

جمعرات کو فیوچر ٹریڈنگ کے دوران 2 کروڑ 93 لاکھ 19 ہزار 120 حصص کا کاروبار ہوا 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
Load Next Story