انجیر 22 حیران کن فوائد

قرآن پاک میں سورۃ التین میں رب تعالی نے انجیر ، زیتون اورطورِ سینا کی قسم کھائی۔

قرآن پاک میں سورۃ التین میں رب تعالی نے انجیر ، زیتون اورطورِ سینا کی قسم کھائی۔ فوٹو : فائل

DHAKA:
طبِ نبوی میں انجیر کے استعمال پر زور دیا گیا ہے، ایک روایت کے مطابق حضورﷺ کے پاس کہیں سے انجیر کے تھال کا تحفہ آیا، آپﷺ نے قریب بیٹھے صحابہ سے فرمایا : کھاؤ بلاشبہ یہ جنت کا پھل ہے، اس میں سے کھاؤ یہ بواسیر کو ختم کرتی ہے اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔

قرآن پاک میں سورۃ التین میں رب تعالی نے انجیر ، زیتون اورطورِ سینا کی قسم کھائی۔ اس سے انجیر اور زیتون کی طبی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انجیر کی تاریخ کے لحاظ سے انجیر کا درخت حضرت آدم کی دنیا میں آمد کے بعد معرضِ وجود میں آیا۔

جنوبی مشرقی ایشیا میں 'ملائے شیا ' میں انجیر سب سے زیادہ اُگائی جاتی ہے، مشرقِ وسطیٰ میں جب انجیر کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔ ملائے شیا کے علاوہ تھوڑی مقدار میں انڈونیشیاء ، تھائی لینڈ اور ویتنام میں بھی اُگائی جاتی ہے۔ مزاج انجیر کا گرم درجہ اول اور تر درجہ دوم ہے، پانچ سے سات دانے تک کھائی جاسکتی ہے۔

طبِ قدیم میں انجیر کے فوائد:1۔ پیٹ نرم کرتی ہے، یعنی براز کو اعتدال میں لاتی ہے۔

2۔ اخلاط ( صفراء، سودا، بلغم) کوپکاتی ہے ( اگر یہ نہ پکیں تو مختلف بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں)۔

3۔ ریشہ کو پتلا کر کے خارج کرتی ہے۔ ریشہ خارج کرنے کے لیے اس کا جوشاندہ کھانسی میں دیتے ہیں۔

4۔ پیشاب لاتی ہے ،نیز تازہ انجیر کی افادیت خشک کی نسبت قوی ہوتی ہے۔

5۔ پسینہ لاتی ہے یعنی فضلات ِبدن کو خارج کرتی ہے اور بخار میں مفید ہے۔

6۔ اس کا استعمال چیچک میں بے حد مفید ہے۔

7۔ تلی کے ورم کو دور کرتی ہے۔

8۔ جگر اور تلی میں پیدا شدہ رکاوٹوں کو کھولتی ہے۔

9۔ گردہ اور مثانہ کی پتھری نکالتی ہے۔

10۔ انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑوں پر باندھتے ہیں۔

11۔ انجیر کو گرم پانی میں بھگو کر رکھیں، چند گھنٹے بعد جب اچھی طرح پھول جائے ، پھر کھائیں تو قبض کھولتی ہے۔

12۔ دانتوں کے لیے مفید ہے ۔

13۔ دماغ کو قوت دیتی ہے۔

14۔ بدن کو فربہ کرنے کے علاوہ چہرے کا رنگ نکھارتی ہے۔


15 ۔ منہ کی بدبو دور کرتی ہے۔

16۔ بالوں کو دراز کرتی ہے۔

17۔ تازہ انجیر توڑنے سے قطرے نکلتے ہیں جو برص پر لگانے سے داغوں کو دور کرتے ہیں۔18۔ پیاس کم کرتا ہے۔

19۔ خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرتا ہے۔

20۔ کمر کے درد کو کم کرتا ہے۔

21۔ میتھی کے بیج اور انجیر کو پانی میں پکائیںپھر شہد ملا کر پئیں تو کھانسی کی شدت کم ہوجاتی ہے۔

22۔ 'آسٹیوپروسس ' میں مفید ہے۔

کیا ذیابیطس میں مبتلا افراد انجیر کھا سکتے ہیں؟

جدید تحقیق کے مطابق انجیر میں ریشے (فائبر) زیادہ ہوتے ہیں جو ہارمون انسولین کے افراز میں مدد دیتے ہیں ۔ نیز اس میں 'انورٹ' شوگر ہوتی ہے جو ذیابیطس کو مضر نہیں ہے۔

کیا فشار الدم (بلڈ پریشر) میں مبتلا افراد انجیر کھا سکتے ہیں؟ انجیر میں پوٹاشیم کی وافر مقدار ہے جو نا صرف قشارالدم میں مفید ہے بلکہ خون کی نالیوں کو بہتر کرتی اورچربی کی مقدار کم کرتی ہے۔ یاد رہے کہگردے کے مریض اصلاح کے ساتھ استعمال کریں کیونکہ پوٹاشیم گردے کو اذیت دیتا ہے۔

کیا انجیر نقصان دہ ہوسکتا ہے؟مقدار کی زیادتی اور بے جا اگر روٹی بھی کھائی جائے تو نقصان دیتی ہے۔ اکثر لوگ غلط موقع پر غلط طریقے سے استعمال کر کے طبِ نبویﷺ کے عظیم ترین نسخوں کی بے حرمتی کرتے ہیں مثلا برگِ سناء مکی : اس کے لیے یہ ضرور بتایا گیا کہ مسہل ہے ، مگر یہ کہنا کہ صرف مسہل ہے، درست نہیں کیوں کہ احادیث ِ مبارکہ کے مطابق اس میں شفاء رکھی گئی ہے ۔ اس کے استعمال کاطریقہ 'کورونا وائرس' کے موقع پرملٹھی (جو ریشہ کو پکاتا ہے) کے بعد کیا جاتا ہے تاکہ ریشہ خارج ہو جائے بذریعہ اسہال مگر اس کا تنہا استعمال کیا گیا اور منفی تاثرات پھلائے گئے۔اسی طرح انجیر کا بے تحاشا استعمال ریح اور گردے کو ضرردے سکتا ہے، اس لیے اصلاح کے ساتھ لیں۔

اصلاح کی اہمیت کیا ہے؟1۔ احادیث کے مطابق آپﷺ کھجور ککڑی کے ساتھ استعمال فرماتے تھے۔

2۔ شہد پانی میں ملا کر 'ملء العسل ' کا استعمال فرماتے تھے ۔

3۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اصلاح ضرور کر لینی چاہیے۔ انجیر کی اصلاح قدیم اطباء کے مطابق 'سکنجبین ' سے کی جاتی ہے۔

انجیر کی غذائیت:انجیر میں 1۔ پوٹاشیم ، 2 ۔ میگنیشیم،3۔ کیلشیم، 4 ۔ فولاد،5۔ کوپر ،6۔ وٹامن 'اے' اور'کے'7۔کمیات لحمیات ( پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ)، 8۔ پری بائیوٹک (ایسے بیکٹیریاجو آنتوں میں رہتے ہیں اور بدن کے لیے مفید ہیں ) ہے۔

تنبیہ : نئی تحقیق کے مطابق انجیر میں ' آکسے لیٹس' موجود ہوتے ہیں جو دست آور خصوصیت رکھتے ہیں ۔ علاوہ ازیں اکثر کاشت کار خاص اسپرے کرتے ہیں تا کہ انجیر کی پیداوار بڑھائی جا سکے نیز کچھ دکان دار کچی اشیاء پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کر کے پختہ کرتے ہیں، یہ کیمیکل بھی نقصان دہ ہیں۔ اس وجہ سے بعض لوگوں کو انجیر فائدہ کے بجائے ضرر پہنچاتی ہے۔ ہمیشہ تازہ اور خود سے حاصل کی گئی استعمال کریں۔

انجیر نقصان دے تو کیا کریں؟اگر دکان سے لی گئی انجیر نقصان دے یعنی اپھارہ کرے یا بلڈپریشر بڑھائے تو طبی دواء 'شربتِ پودینہ' یا ایلوپیتھی فارمولا 'پوٹاشیم ایلی جینیٹ بمعہ پوٹاشیم بائی کاربونیٹ' کا استعمال کریں۔
Load Next Story