لاہور میں امام مسجد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

امام مسجد کو نامعلوم افراد نے مسجد کے کوارٹر میں ملنے آئے تھے ، پولیس


ویب ڈیسک January 28, 2021
امام مسجد کی لاش کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا پولیس فوٹو: فائل

TEHRAN: ملتانی کالونی کی شالیمار مسجد کے امام کو نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش لی ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ہے اور شالیمار مسجد میں امام تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گزشتتہ رات نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ ان ہی افراد نے آصف کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں ، جلد ہی ملزمان کا سراٖغ مل جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں