عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

قرارداد کے حق میں 37 ووٹ ڈالے گئے جبکہ بی جے پی نے اس کی مخالفت کی۔


ویب ڈیسک January 02, 2014
ہم اس حکومت کو بنانے یا بچانے کے لئے اسمبلی میں نہیں آئے بلکہ ہماری جنگ بدعنوانی کے خلاف ہے، اروند کیجریوال فوٹو: پی ٹی آئی/فائل

اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے دہلی كی ریاستی اسمبلی سے اعتماد كا ووٹ حاصل كر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی اسمبلی کے اجلاس میں عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سیسوڈیا کی جانب سے اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی جس پر اسپیکر نے ووٹنگ کرائی جس میں نئی دہلی کے نومنتخب وزیر اعلیٰ اروند كیجریوال كے حق میں 37 ووٹ ڈالے گئے جبكہ ایوان میں سب سے زیادہ ووٹ رکھنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس كی مخالفت كی تاہم اروند کیجریوال کے حق میں زیادہ ووٹ ڈالے جانے پر ایوان نے قرارداد منظور کرلی۔

اس موقع پر اروند کیجریوال نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حکومت کو بنانے یا بچانے کے لئے اسمبلی میں نہیں آئے بلکہ ہماری جنگ بدعنوانی کے خلاف ہے اور ہم اس شہر اور پورے ملک سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث پائے جانے والے کسی بھی افسر یا شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کے لئے سوچا جائے اور عام آدمی کی حالت زندگی کو بہتر بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں