ایف آئی اے کی اداکارہ صوفیہ کے بچیوں کی بازیابی کے لیے یقین دہانی

عدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے، اداکارہ


ویب ڈیسک January 28, 2021
عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، اداکارہ صوفیہ

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی عدم بازیابی کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے بچیوں کی بازیابی کے لیے یقین دہانی کروادی۔

لاہورہائیکورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی عدم بازیابی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، دبئی میں پاکستانی سفیر، آئی جی سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اورزینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے، سابق شوہربچیوں کولے کردبئی فرارہوگیا۔

صوفیہ مرزا نے کہا کہ عدالت نے نومبر2020 کودرخواستگزارکی بیٹیوں کوبازیاب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

سماعت کے دوران ڈائریکٹرایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |