
ایس پی کلفٹن کے مطابق ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او ڈیفنس کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردون کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد ڈی ایریا سے کی گئی، ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایوان بم اور راؤنڈز سمیت 3 پستول برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔