الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیے

یکم فروری کو خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یکم فروری کو خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

PESHAWAR:
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیے۔

الیکشن کمیشن نے یکم اور دو فروری کو لوکل گورنمنٹس انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کیے۔ یکم فروری کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آئین سے نہیں کہیں اور سے ہدایات لے رہا ہے، جسٹس فائز

2 فروری کو سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی طلب کرلیا۔

2 فروری کے اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیسز کے حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لے گا۔

Load Next Story