افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ دو حکومتی عہدیدار ہلاک
جلال آباد میں بارڈر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی
افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو حکومتی عہدیدار ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے دو حکومتی عہدیداروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
دوسری جانب جلال آباد میں ہی بورڈر کی سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
افغان پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے اور دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔